برمودا ٹرائینگل کا خوفناک سچ: 2026 کی وہ تحقیق جس نے سائنسدانوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا!

Image
برمودا ٹرائینگل: وہ سچ جو قبر تک لے جائے گا بحر اوقیانوس کا وہ بدنامِ زمانہ حصہ جہاں پہنچ کر وقت تھم جاتا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی بھی دم توڑ دیتی ہے۔ برمودا ٹرائینگل محض ایک جغرافیائی مثلث نہیں بلکہ ایک ایسا "بلیک ہول" ہے جس نے سینکڑوں بحری جہازوں اور طیاروں کو ہمیشہ کے لیے اپنے پیٹ میں دفن کر لیا۔ دہائیوں سے ہم سنتے آ رہے ہیں کہ یہ مقناطیسی لہروں کا مرکز ہے، لیکن 2026 کی تازہ ترین ریسرچ نے وہ ہوش ربا انکشافات کیے ہیں جنہیں سن کر آپ کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس مثلث کے اندر جانے والے مسافروں نے آخری لمحات میں جو پیغامات بھیجے، وہ ریڈیو لہروں پر نہیں بلکہ کسی نادیدہ جہت (Dimension) سے آ رہے تھے؟ یہ محض حادثات نہیں ہیں، بلکہ ایک ایسا منظم کھیل ہے جو زمین کے اس حصے کو باقی دنیا سے الگ کرتا ہے۔ یہاں کی فضا میں وہ طاقتیں موجود ہیں جو ایٹمی طاقت سے بھی ہزاروں گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ ⚡ لیول 1: ٹائم وارپ اور لاپتہ پروازیں ...

پاکستان میں Regime Change Operation اور Imran Khan کی حکومت کا خاتمہ اور اس کے اثرات

تحریر: ڈاکٹر عدنان عمر (فارماسسٹ و تجزیہ نگار)

عمران خان کا دورِ حکومت: سماجی بہبود سے خودداری تک کا سفر

پاکستان کی تاریخ میں عمران خان کا دورِ حکومت ایک ایسی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے کی کوشش تھی جس کا خواب بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا۔ عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر غریب خاندان کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی، جو کہ بڑے نجی ہسپتالوں میں بھی میسر تھی۔ یہ ایک ایسا انقلابی قدم تھا جس نے غریب اور امیر کے درمیان علاج کے فرق کو ختم کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، سڑکوں پر سونے والے بے سہارا لوگوں کے لیے پناہ گاہیں قائم کیں تاکہ کوئی بھی پاکستانی چھت کے بغیر نہ رہے۔

Imran khan health card



کسانوں کی خوشحالی اور معاشی تقابل

عمران خان نے کسان کارڈ جاری کیا اور شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے گنے کے کسانوں کو ان کی ادائیگی وقت پر یقینی بنائی۔ ان کے دور میں کسان خوشحال تھا کیونکہ فصلوں کی قیمتیں بلند تھیں اور پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

اشاریہ عمران خان دور (2021) موجودہ دور (2026)
پٹرول کی قیمت 150-160 روپے 400+ روپے
برآمدات (Exports) $31.7 Billion مسلسل کمی کا شکار
اکنومی گروتھ (GDP) 6.1% (FY2022) انتہائی سست روی
فی کس آمدنی (Per Capita) $1,798 معاشی گراوٹ کا شکار

کرونا بحران اور عالمی اعتراف

جب پوری دنیا مکمل لاک ڈاؤن میں تھی، عمران خان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی تاکہ غریب کی دیہاڑی نہ رکے۔ عالمی اداروں اور معتبر جریدوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا ملک تھا جس نے کرونا کو جڑ سے اکھاڑا اور معیشت کو بھی بچایا۔ اس دوران احساس پروگرام کے تحت 12،12 ہزار روپے ہر مستحق خاندان کو دیے گئے۔

خارجہ پالیسی اور خودداری

عمران خان نے "ایبسلیوٹلی نوٹ" کہہ کر امریکی فوجی اڈوں کی ڈیمانڈ مسترد کر دی۔ اگر وہ اڈے دے دیتے تو آج پاکستان ہمسایہ ممالک (ایران و افغانستان) کے ساتھ جنگ کا شکار ہوتا۔ ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کو امریکہ کا ساتھ دینا پڑھتا پھر ایران بھی پاکستان پر بھی حملے کر رہا ہوتا اس صورت میں ایران اور پاکستان کے مابین جنگ تک ہو سکتی تھی اور اس وقت پاکستان مذاکرات کا گھر نہیں جنگ کا میدان ہوتا۔ عمران خان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جس انداز میں دوران دیشی کا استعمال کیا ایسا اب کی حکومت یا اسٹبلشمنٹ کی سوچ میں بھی نہیں

 انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور قائداعظم کے موقف پر ڈٹ گئے۔ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منظور کروانا اور ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے عالمی قانون سازی ان کا تاریخی کارنامہ ہے۔

جب شہزادہ محمد بن سلمان نے پوچھا کہ کیا چاہیے؟ تو خان نے اپنے لیے نہیں بلکہ سعودی جیلوں میں قید غریب مزدوروں کی رہائی مانگی۔

رجیم چینج: 9 اپریل کی سیاہ رات

عمران خان روس سے سستی گندم اور تیل لانا چاہتے تھے، جو ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور امریکہ کو گوارا نہ تھا۔ 9 اپریل کی رات عدالتیں کھلیں اور ایک سازش کے تحت حکومت گرا دی گئی۔ امریکہ کو ابسلیوٹلی ناٹ کہنا شاید امریکہ کو پسند نہیں آیا تو پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹاسک ملا بندے خریدو حکومت گراؤ۔ اس کے بعد ہیلتھ کارڈ، کسان کارڈ اور پناہ گاہیں بند کر دی گئیں۔ غریب خودکشیوں پر مجبور ہو گئے اور نوجوان ملک چھوڑ کر جانے لگے۔ ڈنکیاں لگاتے ہوئے ہمارے نوجوان جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عوامی شعور اور مزاحمت

عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی قوم کو دیا گیا شعور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 70 سال سے فیصلے بند کمروں میں کیسے ہوتے ہیں۔ آج قوم اپنی اشرافیہ سے حساب مانگ رہی ہے۔ عمران خان جیل میں بیٹھ کر بھی پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے، کیونکہ اس نے قوم کو جھکنا نہیں بلکہ لڑنا سکھایا ہے۔

Keywords: Imran Khan, PTI Performance, Health Card Pakistan, Regime Change Operation, Dr. Adnan Umar, Pakistan Economy 2026, Smart Lockdown, Absolutely Not, Islamic Awareness.

📚 مزید اہم مضامین

مزید پڑھنے کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں



🌐 سوشل میڈیا اکاؤنٹس



👨‍⚕️ ڈاکٹر عدنان عمر

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

📰 ڈاکٹر عدنان عمر – سوانح عمری، تعلیم، کرکٹ کیریئر اور سماجی خدمات

Dr Adnan Umar Introduction

پاک بحریہ کی مکمل تاریخ، طاقت اور خفیہ اثاثے: سمندر کا "خاموش مجاہد" اور 20 حیرت انگیز حقائق

عمران خان کے خلاف رجیم چینج آپریشن اور غاصب پی ڈی ایم و اسٹبلشمنٹ کا گھٹیا کردار

ملیریا: ایک قدیم دشمن کا مقابلہ کیسے کریں؟ تاریخ، نقصانات اور جدید بچاؤ کی تدابیر بذریعہ ڈاکٹر عدنان عمر

موسم کی تبدیلی میں پھیلنے والی بیماریاں اور ان کا مکمل علاج | ماہر رہنمائی